روس کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں، امریکی وزیر خارجہ

امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن کا کہنا ہےکہ امریکا روس کے ساتھ کام کرنا چاہتا ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن نے گزشتہ روز اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاروف سے ملاقات کی تھی جس میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بہتر بنانے پر زور دیا گیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق امریکی وزیر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ اختلافات پر تعلقات توڑنا بے معنی ہے، روس نے بات چیت کرنے کا کچھ اشارہ دیا ہے۔
ریکس ٹیلرسن نے کہا کہ روس اور امریکا کے تعلقات میں مسائل کو یقیناً حل کیا جاسکتا ہے، روس کو سمجھنے کی ضرورت ہے کہ امریکی انتخابات میں مداخلت سنجیدہ مسئلہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

چینی فوج کیساتھ جھڑپ میں بھارتی فوجی پسپا ہونے پر مجبور؛ متعدد زخمی

 ریاست اروناچل میں ایل اے سی کے قریب چین کی فوج کے ساتھ جھڑپ میں …