ایران کے دارالحکومت تہران پر ملٹری ائیربیس کی فائرنگ، 4ساتھی ہلاک

ایران کے دارالحکومت تہرین کے جنوبی علاقے پر قائم ملٹری ائربیس پر ایک سپاہی کی فائرنگ سے اس کے 4 ساتھی ہلاک اور 8 فوجی زخمی ہوگئے۔
اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی فوج کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ واقعہ ‘ایک فوجی اہلکار کے نفسیاتی مسائل کے باعث پیش آیا جنھوں نے اچانک اپنے ساتھی فوجیوں پر فائرنگ شروع کردی’۔
ان کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ شوٹنگ رینج سے پیش آیا ہے اور یہ مس فائرنگ کا نتیجہ بھی ہوسکتا ہے۔
ایرانی فوج کا کہنا ہے کہ ‘زخمی فوجیوں کو میڈیکل سینٹرمنتقل کردیا گیا ہے جبکہ واقعے کی تفتیش بھی شروع کردی گئی ہے’۔
خیال رہے کہ ایرانی سرکاری ٹیلی ویژن نے گزشتہ ماہ بھی اسی طرح کا ایک واقعہ رپورٹ کیا تھا جہاں سروس میں فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں تین فوجی ہلاک ہوئے تھے جبکہ 6 زخمی ہوئے تھے۔
تہران کے شمال مغربی علاقے ابیک میں فوجی بیرک میں یہ واقعہ پیش آیا تھا۔
سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق فائرنگ کرنے والے فوجی اہلکار کو اس کے آبائی شہر میں ٹرانسفر نہیں کیا جارہا تھا جس کے باعث وہ دلبرداشتہ ہوگئے اور انھوں نے خود کو مارنے کی کوشش کی تھی لیکن وہ شدید زخمی ہو گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

چینی فوج کیساتھ جھڑپ میں بھارتی فوجی پسپا ہونے پر مجبور؛ متعدد زخمی

 ریاست اروناچل میں ایل اے سی کے قریب چین کی فوج کے ساتھ جھڑپ میں …