والدہ کی موت کے بعد شراب نوشی اختیار کرلی تھی: ہیری کا انکشاف

لندن(نیٹ یوز) برطانوی شہزادہ ہیری نے انکشاف کیا ہےکہ والدہ کی وفات کے بعد وہ خود کو اتنا بے بس محسوس کررہے تھے کہ انہوں نے شراب نوشی اختیار کرلی تھی۔ ذہنی صحت سے متعلق ایپل ٹی وی کی نئی ویب سیریز’ دا می یو کانٹ سی ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے شہزادہ ہیری نے اپنی والدہ کے انتقال سے متعلق یادوں پر گفتگوکی۔شہزادہ ہیری کی والدہ شہزادی لیڈی ڈیانا 1997 میں کار حادثے میں جاں بحق ہوگئی تھیں۔شہزادہ ہیری نے انکشاف کیا کہ کیمرے کا فلیش ان کا خون گرما دیتا ہے اور وہ اپنی والدہ اور شہزادی ڈیانا کو بچانے کے لیے کچھ نہیں کرپانے کے باعث بے بسی میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔ہیری نے بتایاکہ انہوں نے والدہ کی موت کے بعد شراب نوشی اختیار کرلی تھی اور وہ منشیات لینے لگے تھے اور وہ دن ہفتے میں ایک دن شراب نوشی کرتے تھے لیکن بعد میں انہیں اس کا احساس ہونے لگا۔شہزادی ہیری کے مطابق انہوں نے اپنی والدہ کے جنازے میں لوگوں کے سامنے جذبات کا 10 واں حصہ ظاہر کیا کیوں کہ ان سے توقع کی جارہی تھی کہ وہ خود کو عوام کے سامنے پرسکون رکھیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ والدہ کے ساتھ پیش آنے والے واقعے پر خاصے ناراض ہیں کیونکہ انہیں بالکل انصاف نہیں ملا، وہی افراد جنہوں نے سرنگ میں ڈیانا کا تعاقب کیا، انہی لوگوں نے ان کی کار میں پچھلی سیٹ پر ان کی موت کی تصویر بنائی۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان میں انتخابات میں مداخلت پر تشویش ہے تحقیقات کی جائیں، امریکا

واشنگٹن: امریکا نے پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات کے انعقاد اور لاکھوں شہریوں کی جانب …