برطانوی فٹبال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کے مسلمان فٹبالرز کا فلسطینوں سے اظہار یکجہتی

مانچسٹر(نیٹ نیوز) سٹارفرانسیسی فٹ بالر پال پوگبا اور آئیوریئن ونگرعماد ڈیلو نے انگلش پریمیر لیگ میں مانچسٹر یونائیٹڈ کے فلہم کے خلاف میچ 1-1 سے برابر ہونے کے بعد اولڈ ٹریفورڈ پچ پر فلسطین کا جھنڈا اٹھایا۔ مانچسٹر یونائٹیڈ کے مڈفیلڈر پوگبا کو ایک مداح جھنڈا دیتے ہوئے دکھائی دیا جب کھلاڑیوں نے اپنے پریمیر لیگ سیزن کے آخری ہوم میچ کے بعد سٹیڈیم کا چکر لگایا۔چکر لگانے کے دوران مسلم فٹبالرز نے فلسطین کی حمایت میں پرچم پکڑا ہوا تھا ، کورونا وائرس کی پابندیاں ختم ہونے کے بعد لگ بھگ 10،000 مداحوں نے یہ میچ دیکھا۔ قبل ازیں لیسٹر سٹی کے کھلاڑی حمزہ چودھری اور ویسلے فوفانا نے ایف اے کپ کے فائنل میں چیلسی کے خلاف ہفتہ کو 0-1 کی فتح کے بعد فلسطینیوں کی حمایت کرنے کا مظاہرہ کیا۔برطانوی مڈفیلڈر چودھری اور فرانسیسی کھلاڑی فوفانا ویمبلے کی پچ پر فلسطینی پرچم تھامے دیکھے گئے۔ واضح رہے کہ غزہ پر اسرائیلی جنگی طیاروں کی شدید بمباری کے نتیجے میں ایک ہفتے کے دوران 213 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں جن میں 61 بچے بھی شامل ہیں اور 1400 سے زیادہ افراد زخمی ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

جوبائیڈن پاکستان کے انتخابی نتائج تسلیم نہ کریں؛ امریکی ارکان اسمبلی

واشنگٹن: امریکی پارلیمنٹ کے متعدد ارکان نے بائیڈن انتظامیہ پر زور دیا ہے کہ وہ …