پاکستان کے ساتھ ملزم کی حوالگی کا کوئی معاہدہ نہیں،برطانوی وزیر

لندن (نیٹ نیوز )برطانوی وزیر برائے ساو¿تھ ایشیا لارڈ طارق احمد نے نواز شریف کی پاکستان حوالگی سے متعلق استفسار کرنے والے رکن برطانوی پارلیمنٹ سٹیون ٹمز کو جواب دے دیا ہے.تفصیل کے مطابق سٹیون ٹمز نے اپنے حلقے کے رہائشی خالد لودھی کا نواز شریف کے حوالے سے خط ڈاوننگ سٹریٹ کو بھیجا تھا ،جس میں نواز شریف کو پاکستان بھیجنے کے حوالے سے انتظامات کے بارے میں استفسار کیا گیا تھا۔اس حوالے سے لارڈ طارق احمد نے کہا کہ ذاتی کیس پر تبصرہ نہیں کرتے، لیکن برطانوی حکومت کسی کو “شیلٹر” یا “ ہاربر” نہیں دیتی۔اس حوالے سے برطانوی دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان حوالگی کا کوئی معاہدہ نہیں ہے، حوالگی اب بھی ممکن ہے اگر درخواست باضابطہ مناسب چینلز کے ذریعے کی جائے۔انہوں نے کہا کہ حوالگی کی کوئی درخواست آئی تو اس پر برطانوی قوانین کے مطابق غور کیا جائے گا، 15 دسمبر کو 18 غیر قانونی طور پر مقیم پاکستانیوں کو چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعے پاکستان بھیجا گیا۔واضح رہے کہ خالد لودھی نے نواز شریف کے حوالے سے براہ راست بھی فارن آفس کو خط لکھا تھاجس پر فارن آفس نے جواب میں وضاحت کی تھی کہ تمام فیصلے امیگریشن کے قواعد کے مطابق ہوتے ہیں۔ سٹیون ٹمز کے پاکستانی سیاست کے معاملے میں ملوث ہونے پر انکے حلقے کے افراد نے انکے خلاف ایک پٹیشن پر دستخط بھی کئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …