بھارت کی آبی دہشت گردی، زہر آلود پانی سے ہزاروں مچھلیا ں ہلاک

لاہور( آن لائن )بھارت نے دریائے ستلج میں زہر آلود پانی چھوڑ دیا جس سے بہاولنگر میں سلیمانکی ہیڈ ورکس کے مقام پر ہزاروں مچھلیاں آلودہ پانی سے ہلاک ہوگئیں۔ بہاولنگر میں دریائے ستلج کے مقام سلیمانکی ہیڈ ورکس میں بھارت کی جانب سے آنے والا پانی مبینہ طور پر زہریلا ہونے کا انکشاف ہوا ہے جس سے آبی حیات کی زندگیاں خطرے میں پڑگئی ہیں۔زہریلے کیمیکل ملے پانی سے مردہ مچھلیاں بھاری مقدار میں دریا کے کنارے پرآگئی ہیں جب کہ مچھلی فروش اور دیگر لوگ کناروں پر پڑی مردہ مچھلیاں اٹھا کر لے جانے لگے جس سے مردہ مچھلیوں کے بازار میں فروخت ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ آفیسر ماحولیات بابر خان کے مطابق ہرسال جنوری اور فروری کے دوران دریائے ستلج میں چھوڑے جانے والے پانی میں مبینہ طور پر زہریلا کیمیکل ملا ہوا ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان میں انتخابات میں مداخلت پر تشویش ہے تحقیقات کی جائیں، امریکا

واشنگٹن: امریکا نے پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات کے انعقاد اور لاکھوں شہریوں کی جانب …