سپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں خوفناک دھماکہ، عمارت کی کئی منزلیں تباہ

میڈرڈ (مانیٹرنگ سیل) یورپی ملک سپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں ایک زوردار دھماکہ ہوا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق میڈرڈ میں ایک رہائشی عمارت میں زوردار دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں اس کی کئی منزلیں تباہ ہوگئیں۔ دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ اس سے آس پاس کی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔مقامی انتظامیہ کے مطابق دھماکے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے تاہم اس میں ہلاکتوں کا خدشہ ہے، دھماکے کے بعد پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان میں انتخابات میں مداخلت پر تشویش ہے تحقیقات کی جائیں، امریکا

واشنگٹن: امریکا نے پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات کے انعقاد اور لاکھوں شہریوں کی جانب …