امریکہ کے نئے صدر جوبائیڈن کا سعودی ولی عہد کو برا جھٹکا دینے کا فیصلہ

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) جوبائیڈن نے امریکہ کا صدر بنتے ہی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو ایک بڑا جھٹکا دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ دی گارڈین کے مطابق نیشنل انٹیلی جنس کی ڈائریکٹر نامزد ہونے والی ایوریل ہینیس نے کہا ہے کہ جوبائیڈن انتظامیہ سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل سے متعلق انٹیلی جنس رپورٹ کو منظرعام پر لائے گی۔ ایورل کا کہنا تھا کہ ”اگر تصدیق ہو گئی تو میں کانگریس کو جمال خاشقجی کے قتل کی خفیہ انٹیلی جنس رپورٹ مہیا کروں گی۔“اخبار لکھتا ہے کہ جوبائیڈن انتظامیہ کے اس فیصلے کا مطلب بظاہر یہ معلوم ہوتا ہے کہ امریکہ ممکنہ طور پر جمال خاشقجی کے قتل کی ذمہ داری شہزادہ محمد بن سلمان پر ڈال سکتی ہے۔ مقتول جمال خاشقجی کی منگیتر ہیتس سیگیز اور انسانی حقوق کے کئی کارکنوں کی طرف سے بھی صدر جوبائیڈن سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ وہ اس انٹیلی جنس رپورٹ کو منظرعام پر لائیں جس میں جمال خاشقجی کے قتل کی حقیقت بیان کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان میں انتخابات میں مداخلت پر تشویش ہے تحقیقات کی جائیں، امریکا

واشنگٹن: امریکا نے پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات کے انعقاد اور لاکھوں شہریوں کی جانب …