بڑے بے آبرو ہوکروائٹ ہاؤس سے ٹرمپ نکلے

اناپولس ( آن لائن) امریکہ کے چار سال تک صدر رہنے والے ڈونلڈ ٹرمپ اب سابق صدر ہوگئے، انہوں نے نومنتخب صدر جوبائیڈن کیلئے وائٹ ہاؤس چھوڑ دیا، رخصتی کے موقع پر اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے اپنے دور میں بے شمار کامیابیاں حاصل کیں، وہ واپس آئیں گے۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میری لینڈ جوائنٹ بیس پر اپنے حامیوں سے خطاب کیا۔ ایئر بیس آمد پر انہیں 21 توپوں کی سلامی پیش کی گئی جس کے بعد حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے اپنے دور میں امریکی فوج کی تعمیر نو کی اور خلائی فورس قائم کی جو ان کی بڑی کامیابی ہے، انہوں نے اپنے دور میں سابق فوجیوں کا خیال رکھا، ان کے چار سال بہترین تھے جس پر وہ سب کے شکر گزار ہیں۔انہوں نے اپنی الوداعی تقریب میں بھی کورونا وائرس کو ’چائنہ وائرس‘ قرار دیا اور کہا کہ کورونا وائرس نے پوری دنیا کی طرح امریکہ پر بھی حملہ کیا لیکن امریکہ نے اس کا مقابلہ کیا اور معیشت کو راکٹ کی طرح اوپر لے جانے میں کامیاب رہا، ہم نے بڑی تعداد میں ملازمتیں پیدا کیں ،ہم نے تاریخ کی بہترین ٹیکس اصلاحات متعارف کرائیں اور ٹیکسوں میں کمی کی، سٹاک مارکیٹ اب اتنی اوپر جاچکی ہے جتنی کورونا سے پہلے بھی نہیں تھی، کورونا کے معاملے میں طبی معجزہ ہوا اور صرف نو ماہ میں ویکسین تیار کرلی گئی، اس سے پہلے کے وبائی امراض کی ویکسین کی تیاری میں کئی کئی سال لگتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان میں انتخابات میں مداخلت پر تشویش ہے تحقیقات کی جائیں، امریکا

واشنگٹن: امریکا نے پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات کے انعقاد اور لاکھوں شہریوں کی جانب …