ناسا چاند پر 4 جی ٹاورز لگانے کیلئے نوکیا کی مدد کرے گا

امریکی خلائی ادارے (ناسا) نے کہا ہے کہ وہ چاند پر 4 جی کے سیلولر ٹاورز لگانے کے لیے ٹیکنالوجی کمپنی نوکیا کی مدد کریں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی خلائی ادارہ (ناسا) خلابازوں کے مابین مواصلات میں بہتری لانے کے لیے کوشاں ہے یہی وجہ ہے کہ انہوں نے اس کام کے لیے نوکیا کی مدد کرنے کا فیصلہ کیا۔

امریکی خلائی ادارے ناسا نے کہا ہے کہ وہ ٹیکنالوجی کمپنی نوکیا کو 4 جی کے سیلولر ٹاروز لگانے کے لیے 14 ملین فنڈز فراہم کرے گا۔

اس ضمن میں نوکیا کہ ایسوسی ایٹ ایڈمنسٹریٹر جیمز ریوٹر نے کہا ہے کہ ’ناسا کی فنڈنگ سے ہم اس بات پر غور کریں گے کہ کس طرح زمینی ٹیکنالوجی میں ردوبدل کر کے چاند کے ماحول کو مد نظر رکھتے ہوئے موصلاتی نظام کو بہتر کیا جا سکتا ہے۔

یہ معاہدہ ناسا کے نئے آرٹیمس پروجیکٹ کا ایک حصہ ہے جس میں ناسا مختلف کمپنیوں کو مجموعی طور پر 370 ملین ڈالرز فنڈز مہیا کر رہا ہے اور اس رقم کا زیادہ حصہ اسپیس ایکس اور یونائیٹڈ لانچ الائنس جیسی کمپنیوں کو دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عمران خان نے عمر ایوب کو وزارت عظمیٰ کا امیدوار نامزد کردیا

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے عمر ایوب کو وزیراعظم کے عہدے کا امیدوار …