ہریانہ ، راجستھان ( میڈیا پاکستان ) بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں ریاستوں میں 50 سے زائد خواتین نے شکایت کی ہے کہ کسی نے انہیں بیہوش کر کے پراسرار طریقے سے ان کے بال کاٹے ، پولیس اس معمہ کو حل کرنے میں ابھی تک ناکام ہے ۔
ہریانہ کے علاقے بھیم گڑھ کی 53 سالہ سنیتا دیوی نے بتایا کہ وہ ایک تیز روشنی سے بیہوش ہو گئی، ایک گھنٹے بعد پتہ چلا کہ اس کے بال کاٹ دیئے گئے ہیں۔ اس نے کہا حملہ کرنیوالا ایک ادھیڑ عمر شخص تھا جس نے چمکدار کپڑے پہن رکھے تھے ۔
