سعودی شہزادے سمیت 8 افراد ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق

الریاض(میڈیا پاکستان)سعودی شہزادہ منصور بن مقرن سمیت 8 افراد ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔سعودی عرب کے سرکاری ٹی وی کے مطابق ہیلی کاپٹر یمن کی سرحد کے قریب گر کر تباہ ہوا، جس میں صوبے عسیر کے نائب گورنر جاں بحق ہوئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیلی کاپٹر میں سوار 8 افراد میں انتظامیہ کے کئی عہدیدار بھی شامل تھے، جو تمام ہی حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔شہزادہ منصور سابق ولی عہد شہزادہ مقرن السعود کے صاحبزادے، ہائوس آف سعود کے رکن اور صوبے عسیر کے نائب گورنر تھے۔سعودی میڈیا کے مطابق ہیلی کاپٹر گرنے کے واقعے کے حوالے سے حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جاسکتا۔

یہ بھی پڑھیں

چینی فوج کیساتھ جھڑپ میں بھارتی فوجی پسپا ہونے پر مجبور؛ متعدد زخمی

 ریاست اروناچل میں ایل اے سی کے قریب چین کی فوج کے ساتھ جھڑپ میں …