مس جرمنی کے انتخاب کیلئے جیوری میں صرف خواتین شامل

میونخ(میڈیا 92نیوز آن لائن) رواں برس مس جرمنی کے انتخاب کیلئے مقرر جیوری میں کوئی مرد شامل نہیں تھا، اس مقابلہ حسن کا تاج نمیبیا میں پیدا ہونے والی لیونی فان ہیسے کے سر پر سجایا گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اہم بات یہ ہے کہ رواں برس پہلی مرتبہ شادی شدہ خواتین کو بھی اس مقابلہ حسن میں شریک ہونے کا موقع دیا گیا۔ جرمنی میں پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ مس جرمنی کا انتخاب خواتین کی جیوری نے کیا جس میں کسی مرد کو شامل نہیں کیا گیا۔

ضرورپڑھیں:حکومت کا مستحقین کو مویشی، رکشے اور ٹھیلے مفت فراہم کرنے کا فیصلہ

مرد کو جیوری کا حصہ نہ بنانے کی وجہ تو سامنے نہیں آ سکی تاہم خواتین جیوری سوشل میڈیا پر بحث کا باعث بن گئی۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …