ئی دہلی (میڈیا پاکستان ) میں پاکستان سے پیار کرتا ہوں پرنٹ غبارے اڑانے کے انکشاف پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تمام غبارے ضبط کرکے 2 افراد کو گرفتار کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کے شہر کانپور میں ایسے غبارے بیچے جا رہے تھے جن پر میں پاکستان سے پیار کرتا ہوں لکھا تھا تاہم کانپورکے علاقے گووند نگر کی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 افراد کو حراست میں لے لیا اور ان سے دوران تفتیش یہ جاننے کی کوشش کی گئی کہ غبارے کے اوپر یہ لکھنا کہ میں پاکستان سے پیار کرتا ہوں سے ان لوگوں کا کیا تعلق ہے ۔
گوند نگر کے ایس ایچ او امت سنگھ نے کہا کہ غباروں کے اوپر یہ لکھنا کہ میں پاکستان سے پیار کرتا ہوں بھارتی قوانین کی خلا ف ورزی ہے ۔
