امریکا مذاکرات میں واپس آئے تو اُسے خوش آمدید کہیں گے: افغان طالبان

افغانستان(میڈیا92نیوز آن لائن)افغان طالبان کا کہنا ہے کہ امریکا کے ساتھ معاہدہ مکمل ہو چکا ہے اور ہم آج بھی اس معاہدے پر قائم ہیں۔افغان طالبان کا 12 رکنی وفد ملا عبدالغنی برادر کی قیادت میں پاکستان کے دورے پر موجود ہے جہاں انہوں نے پہلے وزارت خارجہ میں پاکستانی حکام سے ملاقات کی اور پھر وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقات کی۔افغان طالبان کے ترجمان سہیل شاہین کا کہنا تھا کہ امریکا کے ساتھ امن مذاکرات کی بحالی پر تیار ہیں، امریکا مذاکرات میں واپس آئے تو اُسے خوش آمدید کہیں گے۔
ترجمان افغان طالبان سہیل شاہین کا مزید کہنا تھا کہ امریکا کے ساتھ معاہدہ مکمل ہو چکا، اور اُس معاہدے پر آج بھی قائم ہیں۔سہیل شاہین نے کہا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں ہم نے تجارت، افغان مہاجرین اور ویزا سہولیات جیسے امور پرمذاکرات کیے، شاہ محمود قریشی نے ہمارے مطالبات پر غور کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …