روزانہ آدھے گھنٹے کی یہ سرگرمی سنگین امراض سے بچائے

لاہور (میڈیا پاکستان) کیا بلڈ پریشر، ذیابیطس، امراض قلب اور کینسر جیسی جان لیوا امراض سے بچنا چاہتے ہیں؟تو دن بھر میں آدھا گھنٹہ چہل قدمی کے لیے نکال لیں۔یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔ امریکن کینسر سوسائٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ روزانہ محض آدھے گھنٹے کی چہل قدمی درمیانی عمر میں سنگین امراض سے موت کا خطرہ 20 فیصد تک کم کرتی ہے۔تحقیق میں یہ دریافت کیا کہ روزانہ چہل قدمی کو عادت بنالینا امراض قلب، کینسر، بلڈ پریشر اور ذیابیطس جیسے سنگین امراض سے بچانے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔تحقیق میں چہل قدمی کو مثالی ورزش قرار دیا گیا کیونکہ یہ بہت آسان، مفت ہونے کے ساتھ زیادہ مشقت کی بھی ضرورت نہیں ہوتی۔محققین نے انتباہ کیا کہ درمیانی عمر یا بڑھاپے میں موجود افراد اگر اس آسان جسمانی سرگرمی کو نہیں اپنائیں گے تو انہیں سنگین امراض اپنا شکار بناسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تن آسانی یا سست طرز زندگی ہر سال لاکھوں اموات کا باعث بنتا ہے جبکہ کینسر، ذہنی تناؤ، ذیابیطس، بلڈ پریشر اور امراض قلب وغیرہ کا خطرہ بھی بڑھتا ہے۔تحقیق کے مطابق جسمانی سرگرمیاں جسمانی وزن کو کنٹرول میں رکھنے، کولیسٹرول اور بلڈ پریشر کی سطح میں کمی کے ساتھ دماغی صحت کو بہتر بناتی ہیں۔اسی طرح آنتوں اور بریسٹ کینسر کا خطرہ بھی کم ہوتا ہے۔اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے امریکن جرنل آف پرینیٹیو میڈیسن میں شائع ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں

ڈینگی وائرس؛ پنجاب میں ایمرجنسی نافذ کرنے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

لاہور: ڈینگی کی روک تھام کے لیے پنجاب بھر میں ایمرجنسی نافذ کرنے کے لیے …