لاہور(میڈیا92نیوز)موٹاپے کے شکار ریسکیو اہلکاروں کی شامت آگئی۔ ڈی جی ریسکیو نے اہلکاروں کو وزن کم کرنے کے لیے 30 جون کا الٹی میٹم دے دیا۔ ڈی جی ریسکیو رضوان نصیر کا کہنا ہے کہ صرف چاق و چوبند ریسکیو اہلکار ہی زندگیاں بچانے کے لیے موضوع ہیں۔ 30 جون تک وزن کم نہ کرنے والوں کے خلاف محکمانہ کاروائی ہوگی۔
