مائیکروویوشعاعوں سے شوگر چیک کرنا ممکن،آلہ تیار

لندن(میڈیا92نیوز/مانیٹرنگ ڈیسک)سائنسدانوں نے مائیکرویوشعاعوں کی مدد سے کام کرنے والا ایک ایسا آلہ تیارکرلیا ہے جو خون میں گلوکوز کی مقدار معلوم کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔ ذیابیطس کے مریضوں کو دن میں کئی بار خون میں گلوکوز کی مقدار چیک کرنے کی ضرورت درپیش رہتی ہے جس کے باعث مریض بار بار انگلی پر سوئی چبھونے سے ڈرتے ہیں کیونکہ یہ ایک تکلیف دہ عمل ہے، اب ذیابیطس کے مریضوں کو گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں، کیونکہ کارڈوف یونیورسٹی کے سکول آف انجینئرنگ نے 10لاکھ پاﺅنڈ کی لاگت سے ایک ایسا آلہ تیار کرلیا ہے جو سوئی کے استعمال کے بغیر بلڈگلوکوز کی مانیٹرنگ کرسکے گا۔ اس آلے سے حاصل ہونےوالی معلومات کو کمپیوٹر اور موبائل اپلیکیشن پر محفوظ کیا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پینسلین بچوں میں دل کے امراض میں بھی انتہائی مفید قرار

واشنگٹن: مشہورِ زمانہ اینٹی بایوٹک دوا پینسلین کا ایک اور فائدہ افریقہ سے سامنے آیا …