لاہور(میڈیا92نیوز رپورٹ) محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کی جانب سے بڑھتے ہوئے امراض کا ازاسر نو جامع سروے کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ صوبہ کے مخصوص ٹیچنگ ہسپتالوں میں اضافی ڈائیلسز مشینیں فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ صوبہ کے مخصوص ٹیچنگ ہسپتالوں میں اضافی ڈائیلسز مشینیں فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور سکیم کےلئے آئندہ مالی سال2018-19ءکے لیے60کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب نے شہر کے ٹیچنگ ہسپتالوں سمیت صوبے کے ہسپتالوں کےلئے محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کیئر نے 400نئی ڈائیلسز مشینیں خریدنے کی سکیم منظور کرلی، پنجاب کے تمام ٹیچنگ ہسپتالوں کے ڈائیلسز سنٹرز کو فعال کرنے کا بھی فیصلہ کرلیا گیا۔ سکیم کےلئے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں 60کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ لاہور کے جناح ،میو،سرویز اور جنرل ہسپتال سمیت صوبے44ٹیچنگ ہسپتالوں کو بھی ڈائیلسز مشینیں دی جائےگی اب کسی مریض کو ڈائیلسز کےلئے مہینوں انتظار کا وقت کم ہوجائے گا۔
