پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں دل کے مریضوں کی زندگیاں داﺅپر لگ گئیں

لاہور(میڈیا 92نیوز رپورٹ) محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کی غفلت کے باعث پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں دل کے مریضوں کی زندگیاں داﺅپر لگ گئیں۔ صوبے کے واحد کارڈیک سٹر کی ایمرجنسی وارڈ میں پرائمری اینجو پلاسٹی کے لئے نصب اینجو گرافی مشین خراب ہوگئی۔ مشین خراب ہونے کی صورت میں اس کمرے کو تالا لگادیا گیا۔ ہسپتال انتظامیہ نے ابھی تک عطیہ کی جانے والی اس مشین کو سرکاری طور پر ٹیک اوور نہیں کیا۔ سرکاری طورپر کنٹرول نہ ہونے کی وجہ سے اس کا مرمت کے حوالے سے سروس کنٹریکٹ نہ ہوسکے جس کا خمیازہ مریض بھگت رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں فرینڈز آف پی آئی سی کے پچپن کروڑ روپے سے تعمیر ہونے والے200بستروں کی ایمرجنسی بلاک میں پرائمری انیجو پلاسٹی کےلئے جدید انجیو گرافی مشین نصب ہے لیکن ہسپتال انتظامیہ اور محکمہ سپشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کی سنگین غفلت کی وجہ سے دس روزسے انجیو گرافی کی ہارڈ ڈیسک خراب ہونے کی وجہ سے مشین بند پڑی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

انسانی جسم کا اوسط درجہ حرارت کتنا ہوتا ہے؟

میڈیا 92 نیوزڈسک کیا آپ کو معلوم ہے کہ انسانی جسم کا اوسط درجہ حرارت …