بالوں کے مسائل اور انکا حل

غذا اور کچھ مفید گریلو ٹوٹکوں اور علاج سے اس مسئلے پر کافی حد تک قابو پایا جا سکتا ہے،ماہرین
دلکش اور گھنے بال ہر عورت کا خاصہ ہیں، لیکن اگر یہ بال ہی باعث پریشانی بن جائیں ، تو خواتین کا سب سے بڑا شیوہ انکو تراش دینا ہے ناکہ انکا مناسب حل ہے ،ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آپ کے بال بڑھنے کا عمل سست روی کا شکار ہے اور وہ بہت گرتے ہیں تو اس کی کافی حد تک وجہ آپ کی خوراک ہے۔ تاہم بہترین غذا اور کچھ مفید گریلو ٹوٹکوں اور علاج سے اس مسئلے پر کافی حد تک قابو پایا جا سکتا ہے، پیاز کا پانی بدبودار ہوتا ہے مگر یہ محلول گھنے بالوں کی افزائش کے لئے انتہائی موثر ہے جس سے بال جھڑنا بند ہوتے ہیں اور بالوں کی افزائش میں اضافہ ہوتا ہے،پیاز میں بہت سا سلفر ہوتا ہے جو کولیجن کی پیداوار میں براہ راست اضافے کا باعث ہوتا ہے بہترین نتائج کے لئے سرخ پیاز استعمال کریں،دو سے تین پیاز چھیل کر رس نکال لیں اور سر پر اس کا مساج کریں اور ایک گھنٹہ لگا رہنے دیں بعد ازاں بالوں کو دھولیں، اس کے علاوہ آپ آلو کو بھی استعمال کرسکتے ہیں آلو کا رس بال گھنے کرنے کا ایک اور بہترین ذریعہ ہے،آلو وٹامن اے بی اور سی کے حامل ہوتے ہیں جب ان وٹامنز کی کمی ہوتی ہے تو بال خشک اور بے جان ہو جاتے ہیں،آلو کا پانی لگانا اس سلسلے میں خاصا مفید ہوتا ہے،تین سے چار آلو لے کر کوٹ لیں اور ان کا لیپ خشکی والی جگہوں پر لگائیں پندرہ منٹ بعد بال دھو لیں

یہ بھی پڑھیں

ڈینگی وائرس؛ پنجاب میں ایمرجنسی نافذ کرنے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

لاہور: ڈینگی کی روک تھام کے لیے پنجاب بھر میں ایمرجنسی نافذ کرنے کے لیے …