پنجاب ڈرگز رولز21کی خلاف ورزی کرنے پر متعدد میڈیکل سٹورز کے لائسنسز منسوخ

لاہور(میڈیا92نیوز) ڈرگ لائسنسگ اتھارٹی محمد منور حیات (چیف ڈرگز کنٹرولر، پنجاب) نے پنجاب ڈرگز رولز21کی خلاف ورزی کرنے پر متعدد میڈیکل سٹورز کے لائسنسز منسوخ کرتے ہوئے متعلقہ سیکرٹری ڈسٹرٹک کوالٹی کنٹرول بورڈ اور متعلقہ ڈرگ انسپکٹرز کو ملوث افراد کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔تنسیخ شدہ لائسنسز یا سر میڈیکل سٹور اوکاڑہ، کوالٹی کیئر، کچہ راوی روڈ لاہور، سلیمان میڈیکل سٹور،وہاڑی اور احسان میڈیکل سٹور ساہیوال شامل ہیں۔اس بارے میں چیف ڈرگز کنٹرولر پنجاب، محمد منور حیات کا کہنا تھا کہ چیف ڈرگز کنٹرولر آفس ایک صوبائی ریگولیٹری ادار ہ ہے اور ڈرگ سیل لائسنسنگ کے حوالہ سے کسی بھی قسم کی بے ضابطگی یا کوتاہی ناقابل قبول ہے۔ ادارے کا مقصد سنٹر لائزڈ لائسنسنگ سسٹم کے تحت صوبہ پنجاب میں جعلی ادویات کے تدارک کو یقینی بنانا اورڈرگ لائسنسنگ سسٹم کو سنٹر لائیز کرنا ہے۔چیف ڈرگ کنٹرولر آفس اس سلسلہ میں اپنی تمام صلاحیتیں بروے کار لارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

انسانی جسم کا اوسط درجہ حرارت کتنا ہوتا ہے؟

میڈیا 92 نیوزڈسک کیا آپ کو معلوم ہے کہ انسانی جسم کا اوسط درجہ حرارت …