ویکسی نیٹرز کا کنوینس الاونس کی کٹوتی کےخلاف احتجاج

لاہور(میڈیا92 نیوز) لیڈی ہیلتھ ورکرز کے بعد اب ویکسی نیٹرز بھی میدان میں آگئے۔ ویکسی نیٹرز کا کنوینس الاوںس کی کٹوتی کے خلاف ڈی جی ہیلتھ آفس کے باہر احتجاج جاری ہے۔ مظاہرین کی جانب سے کٹوتی کے فیصلے کی واپسی تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کردیا گیا۔ ویکسی نیٹرز نے شہر کی تمام ڈسپنسریوں کو بند کردیا۔ حفاظتی ٹیکہ جات، انسدادِ پولیو اور خسرہ سمیت تمام پروگراموں پر کام روک دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

بحیرہ روم کی غذا دماغ کو تیز رکھنے میں مددگار قرار

شکاگو: ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ بحیرہ روم (میڈیٹیرین) کی غذا بڑھاپے میں ڈیمینشیا کی …