لاہور(میڈیا92 نیوز) پھلوں اور سبزیوں کی قیمتیں آسمان کوچھونے لگی، ٹماٹرکی قیمت میں اضافہ کریلے اور بھنڈیاں بھی عوام کی پہنچ سے دور۔ پھلوں اورسبزیوں کی ناقص کوالٹی پرعوام پریشان۔ سستے بازار، مہنگے دام۔ مہنگائی کے ہاتھوں ہر کوئی پریشان۔
جہاں ہر ایک ہے غریب عوام کو لوٹنے کی دوڑمیں وہیں۔ سبزیاں اورپھل سبھی ہیں مہنگے،،مگرکوالٹی ہے انتہائی ناقص۔سبزیوں کی قیمتیں سرکاری نرخوں کے بالکل منافی ہیں۔ ایک ہفتے میں ٹماٹر کی قیمت میں 10 روپے فی کلو اضافہ ہوا۔ بھنڈی کی قیمت 120 جبکہ کریلے نے بھی سنچری مکمل کرلی۔ جبکہ پیاز 24، آلو 13، اورگھیا45 روپے فی کلومیں فروخت ہوا۔ شہری مہنگائی سے تو پریشان ہیں ہی، مگرناقص کوالٹی پربھی نالاں نظرآتے ہیں۔ مگر عوام سستی اورمعیاری اشیاءسے کوسوں دور دکھائی دیتے ہیں۔