ترک ڈاکٹروں کا جگر اور دل کے مریضوں کا مفت معائنہ

لاہور(ہیلتھ رپورٹر/ میڈیا92 نیوز)لاہور میں جگر اور دل کے مریضوں کے لیے ترکی سے آئے دو ڈاکٹر ز پر مشتمل ٹیم نے مریضوں کا مفت معائنہ کیا ۔ڈاکٹرز کا تعلق ترکی کے ایسییدم ہسپتال گروپ سے ہے ۔شعبہ کارڈیالوجی کے اعلی تربیت یافتہ سرجن ،پروفیسر ڈاکٹر ایرسن ایرک نے دل کی بیماریوں اور سرجری کے حوالے سے مریضوں کو معلومات فراہم کیں ۔جگر ٹرانسپلانٹ رکھنے والے پروفیسر ڈاکٹر رمزی ایمیروگلو نے جگر کی مختلف بیماریوں میں مبتلا مریضوں کو چیک کیا اور طبی مشورے دیے ۔ترکی میں اعضاءکی پیوندکاری کے حوالے سے کامیابی کا تناسب نوے فیصد سے زائد ہے اور تمام تر اعضاءکی پیوندکاری رشتہ دار ڈوانرز سے کی جاتی ہے ۔ایسییدم اہسپتال سے تعلق رکھنے والے کارڈیک سرجن پروفیسر ڈاکٹر ایرسن ایرک کا ماننا ہے کہ اگر مرض کی تشخص بروقت ہو تو علاج کے چانسز بڑھ جاتے ہیں ۔پروفیسر ڈاکٹر ایرسن ایرک کارڈ یک سرجری کے شعبے میں دو دہائیوں سے زائد تجربہ رکھتے ہیں ۔انہوں نے بتایا اکثر کچھ مریضوں کا علاج پاکستان میں ممکن نہیں ہوتا اور وہ یورپ کے ممالک میں مہنگا ترین علاج کروانے کی استطاعت بھی نہیں رکھتے ۔ایسے میں ترکی تمام تر سہولیات کے ساتھ بہترین علاج مہیا کرتا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

انسانی جسم کا اوسط درجہ حرارت کتنا ہوتا ہے؟

میڈیا 92 نیوزڈسک کیا آپ کو معلوم ہے کہ انسانی جسم کا اوسط درجہ حرارت …