تربوز کا استعمال جسم میں نمکیات کو کرے کنٹرول

نیویارک(صحت ڈیسک/ میڈیا92 نیوز)گرمیوں میں انسان کو پانی کی پیاس زیادہ لگتی ہے تاہم سخت گرمی کے باعث زیادہ مقدار میں پانی پینے کے باوجود انسانی جسم میں کمی رہ جاتی ہے ۔لیکن ماہرین صحت کے مطابق تربوز میں ایسی جزیات پائی جاتی ہیں ،جو نہ صرف گرمی کم کرنے میں مدد دیتی ہیں ،بلکہ وہ انسانی جسم میں پانی کی نمکیات کو بھی کنٹرول کرتی ہیں ۔تربوز میں پائی جانے والی وٹامن اے،سی،بی 6 ،منرلز اور لائکوپین جزیات نہ صرف کینسر اور نضام ہاضمہ کی بیماریوں کو روکنے میں مدد فراہم کرتی ہیں بلکہ تربوز میں پائی جانے والی یہ خصوصیات دل کے امراض کے لیے بھی فائندہ مند ہوتی ہیں ۔تربوز نہ صرف گرمی اور انسانی جسم میں پانی کی نمکیات کو ختم کرنے میں مددگار ہوتا ہے ،بلکہ اس میں شامل خصوصی جزیات تیزابیت اور اسٹریس کو بھی ختم کرنے میں مدد دیتی ہیں ۔تربوز پیشاب کی روانی کو بڑھانے میں مدد دیتا ہے مگر گردوں پر بوجھ ڈالتا ہے ۔اسی طرح یہ پھل جگر کے افعال جیسے امونیا کے اخراج میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے جس میں خرابی کی صورت میں اضافی سیال مواد بڑھتا ہے اور گردوں پر دباﺅ بڑھ جاتا ہے ۔تربوز میں شامل اینٹی آکسائیڈ نٹ جز جلد کو سورج کی شعاعوں سے ہونے والے نقصان سے بچنے سے بچاتا ہے ،جب کہ وٹامب اے اور سی جلد اور بالوں کی حفاظت میں بھی مددگار ہوتی ہیں ،جو تربوز میں پائی جاتی ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں

بحیرہ روم کی غذا دماغ کو تیز رکھنے میں مددگار قرار

شکاگو: ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ بحیرہ روم (میڈیٹیرین) کی غذا بڑھاپے میں ڈیمینشیا کی …