لاہور(ہیلتھ رپورٹر/میڈیا92نیوز)میڈیا92نیوز میں مختلف بیماریوں میں پولیس افسرواہلکاروں کی مبتلا کی خبر اشاعت کے بعد آئی جی پنجاب پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے پنجاب پولیس کے60ہزار اہلکاروں کی سکریننگ مکمل کرلی گئی، سکریننگ کے دوران6600پولیس اہلکاروں کی سکریننگ کا عمل جاری ہے ، ابتدائی طورپر60ہزار کے قریب پولیس اہلکاروں کی سکریننگ کا عمل مکمل کیا گیا ہے جس میں 6600پولیس اہلکار ایسے ہیں جو ہیپاٹائٹس اے بی اور سی میں مبتلا ہیں ،
آئی جی پنجاب کی جانب سے احکامات جاری کیئے گئے ہیں کہ مرض میں مبتلا اہلکاروں کیلئے صحت کارڈز جاری کئے جائیں ، محکمہ صحت کے ساتھ معاہدہ کرلیا گیا ہے اور تمام ادویات اولیس ترجیح پر دی جائیںگی ۔ آئی جی پنجاب کا ویلفیئربرانچ کو فوری ہیلتھ کارڈ بنانے کا حکم جاری کردیا ، جو اہلکار متعلقہ تھانے یا ہسپتال تک نہیں پہنچ پائیںگے ادویات ان کو گھر تک پہنچائی جائے گی۔