(میڈیا نائنٹو ڈاٹ ٹی وی)آپ نے یہ سنا ہوگا کہ عام طور پر 18 سال کے بعد انسان کا قد نہیں بڑھتا لیکن یہ حقیقت نہیں۔ اب آپ 18 سال کی عمر کے بعد بھی اپنا قد بڑھا سکتے ہیں اگر آپ ذیل میں دی گئی عادتوں کو اپنانا شروع کردیں۔
صحت مند غذا
وہ لوگ جو اپنے قد نہ بڑھنے کے باعث پریشان ہیں، انہیں چاہیے کہ وہ اپنی غذا میں سبزیوں، پھل، پروٹین اور کاربوہائیڈریٹس، دودھ اور خشک میوہ جات کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔ یہ غذائیں ان کے ہارمونز کو بڑھائیں گی اور قد بڑھانے میں مددگارثابت ہوں گی۔
روزانہ ورزش کیجیے
18 سال کی عمرکے بعد بھی قد میں اضافے کا ایک طریقہ یہ بھی ہے کہ آپ روزانہ بنیادوں پر کم سے کم 20 منٹ کی ورزش کیجیے جو نہ صرف قد بڑھانے میں مددگار ثابت ہوگی بلکہ آپ تندرست اور توانا بھی رہیں گے۔
بھرپور نیند
اپنی عمر کے لحاظ سے ضروری ہے کہ آپ رات کو 8 گھنٹے کی بھرپوراور پُرسکون نیند لیجیے۔ نیند میں خلل یا نیند پوری نہ ہونے سے بھی آپ کے قد میں اضافہ نہیں ہوتا۔
سگریٹ اور شراب نوشی ترک کردیجیے
اگر واقعی آپ قد بڑھانا چاہتے ہیں توسگریٹ اور شراب نوشی ترک کردیجیے اور اس کی جگہ آپ سبزیوں کا سوپ اور جوس استعمال کیجیے۔
جسم کو سیدھا رکھیے
جسم کو سیدھا رکھنا ہماری فٹنس کےلیے بہت ضروری ہے اور اس سے قد بڑھنے میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔ وہ افراد جو اپنا قد بڑھانے کے خواہش مند ہیں انہیں چاہیے کہ وہ اپنے جسم کو سیدھا رکھیں اور جب بیٹھے ہوں تو 90 ڈگری کا خاص طور پر خیال رکھیں۔
جسم کے کھنچاؤ اور لٹکنے والی ورزش کیجیے
آپ دن بھرمیں کسی بھی وقت کم از کم 15 منٹ کےلیے وہ ورزش کیجیے جس سے آپ کے جسم میں کھنچاؤ پیدا ہو جب کہ لٹکنے والی تمام ورزشیں بھی آپ کےلیے بے حد فائدہ مند ہوسکتی ہیں۔
دھوپ میں چہل قدمی
آپ قد بڑھانے کےلیے دھوپ میں صبح کے وقت چہل قدمی بھی کرسکتے ہیں جب کہ کھلے ماحول میں جاگنگ بھی کرسکتے ہیں۔
