لاہور(ایم نائن ٹو ڈاٹ ٹی وی ) نجی ٹی وی چینل پر میزبانی کے فرائض سرانجام دینے والی عائشہ جہانزیب نے کہا ہے کہ ماں کی بہتر صحت کیلئے بچے کی پیدائش کیلئے وقفہ بہت ضروری ہے ،معاشرے میں صحت مند رحجان کو اجاگر کرنے کیلئے مختلف سمینارز کا انعقاد ضروری ہے۔ انہوں نے ایک سیمینار کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ ماں کی صحت کیلئے بچوں کی پیدائش کے درمیان وقفہ ضروری ہے اس سے زچہ بچہ صحت مند رہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شعور نہ ہونے کی وجہ سے لوگ اس پر عمل نہیں کرتے اور خاص طور پر دیہی علاقوں جہاں صحت کی صورتحال انتہائی ابتر ہوتی ہے وہاں پر اس وجہ سے زیادہ تر مائیں بچے کی پیدائش کے دوران انتقال کرجاتی ہیں اس طرح کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ضروری ہے کہ پاکستان چاروں صوبوں کے دیہی علاقوں میں صحت کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کے ساتھ آگاہی سیمینار منعقدہونے چاہئیں جس کے بڑے مثبت نتائج سامنے آئیں گے ۔
