ہسپتالوں میں مفت تشخیصی ٹیسٹ کی سہولت ختم کرنے کا فیصلہ

لاہور(میڈیا نائن ٹو ڈاٹ ٹی وی) محکمہ صحت کی جانب سے آئندہ سال سے تمام سرکاری ہسپتالوں میں مفت تشخیصی ٹیسٹ کی سہولت ختم کردی جائےگی اس تناظر میں ریڈیویالوجی ڈیپارٹمنٹس اور لیبارٹریز نجی کمپنیوں کو ٹھیکہ پر دینے کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ باوثوق ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں بھاری بھر کم مالی امور اور اخراجات کو”سلف انکم سورسز“ بڑھانے کی پالیسی کے تحت ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹس اور لیبارٹریز نجی کمپنیوں کو ٹھیکہ پر دی جارہی ہیں۔ اس سلسلے میں محکمہ صحت نے تمام امور کو حتمی شکل دیدی ہے۔ محکمہ کے ذرائع کے مطابق اس تناظر میں آئندہ سال2018ءمارچ میں تمام ہسپتالوں کے دونوں شعبہ جات باقاعدہ طور پر نجی کمپنیوں کے سپرد کردئیے جائیں گے۔دوسری جانب محکمہ صحت اور وزارت صحت کے حکام نے ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹس اور لیبارٹریز کو نجی کمپنیوں کو دینے کے حوالے سے چپ سادھ لی ہے اور سرکاری ہسپتالوں سمیت دیگر ڈیپارٹمنٹس کی نجکاری کے عمل کو بے بنیاد افواہ قراردیاہے۔

یہ بھی پڑھیں

ڈینگی وائرس؛ پنجاب میں ایمرجنسی نافذ کرنے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

لاہور: ڈینگی کی روک تھام کے لیے پنجاب بھر میں ایمرجنسی نافذ کرنے کے لیے …