عام شہریوں کو کورونا ویکسین لگانے کے لیے رجسٹریشن شروع

اسلام آباد(آن لائن)ہیلتھ ورکرز کے بعد 65 سال یا اس سے زائد عمر کے لوگوں کو کورونا ویکسین لگانے کے لیے حکومت کی جانب سے رجسٹریشن کا عمل شروع کردیا گیاہے۔رجسٹریشن کے عمل کے لیے جن شہریوں کی عمر65 سال یا ا س سے زائد ہے وہ اپنا شناختی کارڈ نمبر 1166 پر بھیجیں گے،جس کے بعد محکمہ صحت کی جانب سے ان کو کنفرمیشن کا پیغام موصول ہوگا،جسکے بعد محکمہ صحت کی جانب سے اسی موبائل فون نمبر پر ویکسین لگنے کی تاریخ اور سینٹر کا بتایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

بحیرہ روم کی غذا دماغ کو تیز رکھنے میں مددگار قرار

شکاگو: ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ بحیرہ روم (میڈیٹیرین) کی غذا بڑھاپے میں ڈیمینشیا کی …