24 گھنٹوں میں پاکستان میں کورونا سے مزید 63 اموات

اسلام آباد(آن لائن) عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں 24 گھنٹوں میں مزید 63 افراد جاں بحق جبکہ2 ہزار 183 نئے کیسز سامنے آگئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 11 ہزار 623 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 43 ہزار 214 ہو گئی ہے۔ملک میں کورونا سے 4 لاکھ 98 ہزار 152 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں اور زیر علاج مریضوں کی تعداد 33 ہزار 439 ہے۔اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 41 ہزار 255، خیبرپختونخوا میں 66 ہزار 679، سندھ 2 لاکھ 45 ہزار 663، پنجاب میں ایک لاکھ 56 ہزار 928، بلوچستان میں 18 ہزار 809، آزاد کشمیر میں 8 ہزار 972 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 908 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 4 ہزار 716 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 3 ہزار 986، خیبر پختونخوا ایک ہزار 890، اسلام آباد میں 475، گلگت بلتستان میں 102، بلوچستان میں 195 اور آزاد کشمیر میں 259 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔کورونا کی دوسری لہر کے دوران مثبت کیسزمیں نمایاں کمی ہوئی اور شرح تین اعشار نو فیصد ہوگئی ہے۔صورتحال دس نومبر سے قبل کے حالات کی جانب واپس آگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ اپریشن سینٹر کے مطابق کراچی میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح10 اعشاریہ 68 فیصد ہے۔ اسلام آباد میںایک اعشاریہ18 فیصد، خیبرپختونخواپانچ اعشاریہ25 ، پنجاب پانچ اعشاریہ97 اور سندھ میں مجموعی طور پر مثبت کیسز کی شرح10 اعشاریہ23 فیصد ہے۔’چپکے سے کِسی روز جتانے کے لیے آ‘ اداکارہ سونیا حسین کی سرخ عروسی جوڑے میں تصاویر وائرل ہوگئیں .آزاد کشمیر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح پانچ اعشاریہ97 ، بلوچستان تین اعشاریہ52 اور گلگت بلتستان میں اعشاریہ56 فیصد ہے۔

یہ بھی پڑھیں

لاہور؛ لاکھوں پاسپورٹ التوا کا شکار، شہری کئی ماہ سے پریشان

لاہور: محکمہ پاسپورٹ میں ساڑھے پانچ لاکھ سے زائد پاسپورٹ التوا کا شکار ہونے کی وجہ …