پنجاب فوڈ اتھارٹی کا اچار،مربہ تیار کرنے والی فیکٹری پر چھاپہ،ہزاروں کلو مضر صحت خام مال برآمد

کھلے رنگ،ملاوٹی مصالحہ جات سے اچاراور مربہ تیارکرنے پر سگیاں میں واقع شاہی فائنسٹ فوڈ اینڈ بیوریجز کو سیل کر دیا گیا
18ہزار400کلو مینگو کٹ،8800کلوگاجر سلائس،3000کلو سبزمرچ،5300کلوادرک لہسن پیسٹ،700کلواچار،40کلو سرخ مرچ پاؤڈراور کھلا رنگ برآمد برآمد ہوا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ گلے سڑے پھلوں سبزیوں کو کھلے رنگ اور ملاوٹی مصالحہ جات لگا کر مضر صحت مربہ،اچار، اور پیسٹ تیار کیا جا رہا تھا۔
ادرک،لہسن پیسٹ کی تیاری میں مصنوعی فلیورز کا استعمال کیا جاتا تھا۔ورکرز کے میڈیکل،فوڈ لائسنس نہ ہونے اور غلط لیبلنگ کرنے پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ مضر صحت تیارمربہ،اچارگندے ٹین اور ممنوعہ نیلے کیمیکل ڈرمزمیں رکھا پایا گیا۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہناتھا کہ خوراک کی تیاری میں مضر صحت کھلے رنگوں اور کیمیکلز کا استعمال متعدد بیماریوں کا باعث بنتاہے۔ خوراک کی معیار پر ہرگز سمجھوتہ نہیں،قوانین کی خلاف ورزی پر سختی سے نبٹاجائے گا۔۔ صوبہ بھر کے تمام چھوٹے بڑے فوڈ پوائنٹس کو پنجاب فوڈ اتھارٹی چیکنگ نظام کے تحت باقاعدگی سے چیک کیا جاتا ہے۔غیر معیاری خوراک تیار یا فروخت کرنے والوں کے لیے پنجاب بھر میں کوئی جگہ نہیں۔

یہ بھی پڑھیں

عمران خان نے عمر ایوب کو وزارت عظمیٰ کا امیدوار نامزد کردیا

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے عمر ایوب کو وزیراعظم کے عہدے کا امیدوار …