خواتین کو بلیک میل کرنے والے انکم ٹیکس انسپکٹر سمیت دو ملزم گرفتار

لاہور (میڈیا92نیوز) ایف آئی اے نے خواتین کو ہراساں کرنے والے اور بلیک میل کرنے والے انکم ٹیکس انسپکٹر سمیت دو ملزم گرفتار کرلیے۔ بتایا گیا ہے کہ ڈپٹی ڈائریکٹر سائبر کرائم سرکل خالد انیس کی نگرانی میں ان کی تشکیل دی گئی خصوصی ٹیم نے جیل روڈ پر ملٹی نیشنل ریسٹورنٹ پر چھاپہ مار کر انکم ٹیکس انسپکٹر ندیم اختر خان کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کے خلاف ایک خاتون مروا نے شکایت کی تھی کہ وہ اسے جنسی طور پر ہراساں اور بلیک میل کر رہا ہے۔ ملزم اس سے بلیک میلنگ کے ذریعے رقم مانگ رہا ہے۔ خالد انیس کی تشکیل دی گئی ٹیم نے ملزم ندیم اخترخاں کے موبائل سے مدعیہ کے حوالے سے بلیک میلنگ کا مواد نکال لیا گیا ہے۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ علاوہ ازیں سائبر کرائم سرکل کی ایک اور ٹیم نے چوبرجی میں چھاپہ مار کر ایک لڑکی کو جنسی طور پر ہراساں کرنے‘ بلیک میل کرنے کے الزام میں ملزم منصور اکرم کو گرفتار کرکے اس کے موبائل سے مدعیہ کی تصاویر برآمد کرلیں‘ مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان : پشین اور قلعہ سیف اللہ میں انتخابی دفاتر کے باہر دھماکے، 24 افراد جاں بحق

کوئٹہ: بلوچستان کے اضلاع پشین اور قلعہ سیف اللہ میں انتخابی امیدواروں کے دفاتر کے باہر دھماکوں میں 24 …