مدرسے کے طالبعلم سے زیادتی کرنے والے مفتی عزیز میانوالی سے گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)لاہو میں مدرسے کے طالبعلم سے زیادتی کرنے والے مفتی عزیزالرحمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔پولیس نے طالبعلم سے زیادتی کرنے والے ملزم مفتی عزیز الرحمان کو میانوالی سے بیٹے الطاف الرحمان سمیت گرفتار کیا۔پولیس نے مفتی عزیز الرحمان کے دوسرے بیٹے عتیق الرحمان کو کاہنہ لاہور سے گرفتار کیا۔ پولیس کی جانب سے کل ملزموں کو عدالت میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔خیال رہے کہ ملزم مفتی عزیزالرحمان پر طالبعلم سے زیادتی کا الزام ہے، مفتی عزیز الرحمان کی طالبعلم سے زیادتی کی ویڈیو منظر عام پر آئی تھی، ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد صدر پولیس نے مفتی عزیز الرحمان کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔طالبعلم سے زیادتی کے واقعہ کے بعد مفتی عزیز الرحمان کو مدرسے سے نکال دیا گیا تھا جبکہ ویڈیو اسکینڈل منظر عام پر آنے کے بعد جمعیت علما اسلام نے بھی مفتی عزیز کی رکنیت معطل کر دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان : پشین اور قلعہ سیف اللہ میں انتخابی دفاتر کے باہر دھماکے، 24 افراد جاں بحق

کوئٹہ: بلوچستان کے اضلاع پشین اور قلعہ سیف اللہ میں انتخابی امیدواروں کے دفاتر کے باہر دھماکوں میں 24 …