سی ٹی ڈی نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا

لاہور(میڈیا 92 نیوز آن لائن)
محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی ) نے راجن پور میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے ایک دہشت گرد کو رگرفتار کرلیا۔

سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی۔کارروائی کے دوران دہشت گرد کو گرفتار کیا گیا جبکہ اسکا ایک ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔گرفتار دہشت گرد نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ وہ بجلی کی ہائی پاور ٹرانسمیشن لائن کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔گرفتار دہشت گرد سے آٹھ کلو گرام بارودی مواد برآمد ہوا جبکہ دہشت گرد کو مزید تحقیقات کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

نیاز بیگ میں ریونیو ریکارڈ کے برعکس رپورٹس مرتب کرنے کا انکشاف

لاہور (میڈیا 92 نیوز آن لائن) نیاز بیگ میں ریونیو ریکارڈ کے برعکس رپورٹس مرتب …