کراچی: اورنگی ٹاؤن میں ڈکیتی کی کوشش ناکام، ڈاکو پکڑا گیا، اہل علاقہ کا تشدد

کراچی: (میڈیا92 نیوز) کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں بہادر شہری نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا دی۔ ڈاکو پکڑا گیا، اہل علاقہ نے پولیس کے حوالے کر دیا۔

کراچی میں چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں کمی نہیں آ رہی۔ اسٹریٹ کرائم اور گھروں میں ڈکیتیوں نے شہریوں کو پریشان کر رکھا ہے۔ اورنگی ٹاؤن میں بھی مسلح ڈکیت گھر میں گھس گیا۔

ڈکیتی کر کے فرار ہونے والے مسلح ڈاکو کو بہادر شہری نے دبوچ لیا۔ شہری نے ڈاکو کو قابو کیا تو علاقہ مکین بھی ٹوٹ پڑے اور مشتعل عوام نے ڈاکو پر بدترین تشدد کیا، تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد ڈاکو کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ ملزم کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان : پشین اور قلعہ سیف اللہ میں انتخابی دفاتر کے باہر دھماکے، 24 افراد جاں بحق

کوئٹہ: بلوچستان کے اضلاع پشین اور قلعہ سیف اللہ میں انتخابی امیدواروں کے دفاتر کے باہر دھماکوں میں 24 …