پنجاب فوڈ اتھارٹی کی صحت دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری

لاہور (میڈیا 92 نیوز) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی صحت دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں.4 فوڈ پوائنٹس سیل، 2کو بھاری جرمانے، 625 کلوچائنہ سالٹ،130کلو کھویہ تلف کر دیا گیا.3کریم سیپریٹر، 2ٹرے، 4پین اور ایک فریزر سمیت تمام سامان ضبط کر لیاگیا.ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ بناسپتی گھی سے کھویہ تیار کرنے پر فیصل آباد میں امین کھویہ یونٹ،نواب کھویہ یونٹ،یوسف کھویہ یونٹ کو سیل کر دیا گیاہے۔گندے زنگ آلودبرتنوں کا استعمال اور صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات پائے گئے۔ممنوعہ چائنہ سالٹ سپلائی کرنے پر ملتان میں زین ٹریڈز کے گودام کو سیل کردیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ صوبہ بھر کے تمام چھوٹے بڑے فوڈ پوائنٹس کو پنجاب فوڈ اتھارٹی چیکنگ نظام کے تحت باقاعدگی سے چیک کیا جاتا ہے۔غیر معیاری خوراک تیار یا فروخت کرنے والوں کے لیے پنجاب بھر میں کوئی جگہ نہیں۔ حکومت پنجا ب کے ویژن کے تحت عوام تک معیاری خوراک کی یقینی فراہمی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی اولین ترجیح ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عمران خان نے عمر ایوب کو وزارت عظمیٰ کا امیدوار نامزد کردیا

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے عمر ایوب کو وزیراعظم کے عہدے کا امیدوار …