موسم سرما میں بالوں کے مسائل کا حل

لاہور(میڈیا92نیوز آن لائن)ہم سب کو موسم سرما کا بے حد انتظار ہوتا ہے، اس موسم کی سوغات سے سب ہی لطف اندوز ہوتے ہیں لیکن یہ سردیاں اپنے ساتھ کچھ مسائل بھی ساتھ لاتی ہیں۔موسم سرما میں جلد کے ساتھ ساتھ بالوں کے بھی بے شمار مسائل جنم لینا شروع ہوجاتے ہیں، آج ہم آپ کو موسم سرما میں بالوں کے مسائل اور ان کے حل کے بارے میں بتائیں گے۔

موسم سرما آتے ہی دو منہ کے بالوں میں اضافہ ہو جاتا ہے، اگر آپ کو بھی اس مسئلے کا سامنا ہے تو اس کا صرف ایک ہی حل ہے اور وہ یہ ہے کہ بالوں کو ایک یا آدھا انچ تراشنے سے دو نہ کے بال ختم ہو جاتے ہیں۔
خشکی و سکری

موسم سرما میں جلد خشک ہونے کے ساتھ سر کی جلد یعنی ’اسکیلپ‘ بھی خشک ہو جاتی ہے جس کے وجہ سے بالوں میں خشکی ہو جاتی ہے، اس مسئلے کے حل کے لیے نیم اور ناریل کے تیل کو ملا کر لگایا جائے، ایسا کرنے سے بالوں کی جلد نم اور سر میں خارش اور خشکی بھی ختم ہو جاتی ہے۔

سردیوں میں ہم سب کے بال روکھے، خشک اور بے جان نظر آتے ہیں، اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے ایک انڈے میں 2 چمچ زیتون کے تیل کو اچھی طرح ملا کر سر میں لگائیں اور اسے ایک گھنٹے بعد دھو لیں، ایسا کرنے سے بال نرم اور چمکدار ہو جاتے ہیں۔

موسم سرما میں تقریباً ہر کسی کو ہی یہ شکایت رہتی ہے کہ ان کے بال تیزی سے گر رہے ہیں، اس صورتحال سے بچنے کے لیے سر میں نیم گرم تیل کا مساج کرنا بے حد معاون ثابت ہوتا ہے۔

نوٹ: یہ معلومات مختلف انٹرنیشنل جرنلز میں شائع شدہ تحقیقات سے حاصل کی گئی ہیں۔ اگر آپ کسی الرجی یا بیماری میں مبتلا ہیں تو اپنے معالج سے ضرور مشورہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں

بحیرہ روم کی غذا دماغ کو تیز رکھنے میں مددگار قرار

شکاگو: ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ بحیرہ روم (میڈیٹیرین) کی غذا بڑھاپے میں ڈیمینشیا کی …