قطر سے ایل این جی خریداری معاہدہ ہائیکورٹ میں چیلنج؛ سماعت آج ہوگی

اسلام آباد / راولپنڈی(میڈیا پاکستان) قطر سے ایل این جی خریدنے کے معاہدے کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائرکردی گئی۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ ایل این جی گیس سپلائی معاہدے سے پیپرا رولزکی خلاف ورزی کی گئی،معاہدے سے کرپشن مزید پروان چڑھے گی ۔اس وقت کے وزیر پٹرولیم اورموجودہ وزیر اعظم نے معاہدے کرتے وقت آئینی تقاضے پورے نہیں کیے، استدعا کی گئی کہ معاہدے کو پبلک کیاجائے اور متعلقہ دستاویزات عدالت کے روبروپیش کی جائیں۔ درخواست میں وزیر اعظم شاہد خان عباسی،سیکریٹری پٹرولیم،سیکریٹری قانون،اسپیکر قومی اسمبلی سردارایاز صادق، چیئرمین قائمہ کمیٹی انرجی،چیئرمین سینیٹ رضاربانی، چیئرمین نیب اورقومی اسمبلی کو فریق بنایا گیا۔
چوہدری بشیرایڈووکیٹ نے اکرم ایڈووکیٹ کے ذریعے یہ درخواست جمع کرائی جو رجسٹرارآفس نے وصول کر لی، آج اسلام آباد ہائیکورٹ کا سنگل رکنی بینچ درخواست پر سماعت کرے گا تاہم اسلام آبادہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے میئر راولپنڈی سردارنسیم کی نااہلی کے کیس میں آئندہ سماعت تک الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل رکھنے کا حکم دیا،وقت کی کمی کے باعث مقدمے کی سماعت نہ ہو سکی۔
دریں اثنا لاہورہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس طارق عباسی نے کالعدم تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کوبحال کرنے کی پٹیشن کی سماعت9 نومبرتک ملتوی کردی۔وزارت داخلہ نے تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پر پابندی کے بارے میں موقف عدالت پیش کر دیا ہے، آئندہ تاریخ پر اس پربحث ہوگی، درخواست گزار علامہ ساجد نقوی کاموقف ہے کے 10سالہ پابندی کے باوجود ان کیخلاف کوئی ثبوت پیش نہیں ہوسکے،پابندی کا حکم کالعدم قرار دیکر انھیں ملکی سیاست میں کردار اداکرنے کی اجازت دی جائے۔

یہ بھی پڑھیں

خام تیل کی عالمی قیمتیں کم ہوکر 82.87ڈالر بیرل ہوگئیں

اسلام آباد: خام تیل کی عالمی قیمتیں82.87ڈالر فی بیرل ہوگئیں جب کہ دوسری جانب اوگرا …