تیل کی قیمتوں میں کمی سے مشرق وسطیٰ بری طرح متاثر

دبئی(میڈیا پاکستان) بین الاقومی مالیاتی فنڈ نے کہا ہے کہ تیل کی قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کم آمدن کے باعث مشرقی وسطیٰ کی معیشتیں بری طرح متاثر ہوئی ہیں جب کہ مشرق وسطیٰ کے سرفہرست تیل برآمدکنندہ ممالک کی اقتصادی ترقی میں کمی سے پورے خطے کے اقتصادی منظرنامے پر دباؤ بڑھ گیا ہے۔
گزشتہ روز جاری ورلڈ اکنامک آؤٹ لک نامی رپورٹ میں آئی ایم ایف نے کہاکہ رواں سال ایران کی معاشی نمو 3.5 فیصد رہ جائے گی جو 2016 میں 12.5 فیصد تک بڑھ گئی تھی، عراقی معیشت 0.4 فیصد سکر جائے گی، گزشتہ سال اس نے 11فیصد کی ٹھوس رفتار سے ترقی کی تھی، سعودی معیشت جمود کا شکار رہے گی، اس کا 2016 میں گروتھ ریٹ 1.7فیصدتھا، کویتی معیشت 2.1فیصد سکڑے گی۔
متحدہ عرب امارات اور الجزائر کی معشتیں ترقی کریں گی، مجموعی طور پر ایران، عراق، الجزائر اور جی سی سی ممالک پر مشتمل خطہ 1.7فیصد کی رفتار سے ترقی کرے گا، گزشتہ سال خطے نے 5.6 فیصد کی رفتار سے ترقی کی تھی جبکہ مینا کے خطے میں گروتھ ریٹ 5.1فیصد سے گھٹ کر 2.2 فیصد رہ جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

خام تیل کی عالمی قیمتیں کم ہوکر 82.87ڈالر بیرل ہوگئیں

اسلام آباد: خام تیل کی عالمی قیمتیں82.87ڈالر فی بیرل ہوگئیں جب کہ دوسری جانب اوگرا …