سندھ نے اپنی گیس ڈسٹری بیوشن کمپنی کا مطالبہ کردیا

کراچی(میڈیا پاکستان) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وفاق سے مطالبہ کیا ہے کہ صوبہ سندھ کو اپنی گیس ڈسٹری بیوشن کمپنی قائم کرنے کی اجازت دی جائے۔گزشتہ روز وزیراعلیٰ کو بریفنگ میں چیئرمین بورڈ آف انویسٹمنٹ نے بتایا کہ ان کی مخلصانہ اور مسلسل کاوشوں کے بعد وفاقی حکومت نے اسپیشل اکنامک زون خیرپور کیلیے 3.5 ایم ایم سی ایف گیس کی منظوری دیدی ہے۔ وزیراعلیٰ نے ایس ایس جی سی کی ٹرانسمیشن لائن سے صوبائی حکومت کے لیے شیئر کا مطالبہ بھی کیا۔
چیئرمین بورڈ آف انویسٹمنٹ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ صوبوں کی اپنی کمپنیاں قائم کرنا ممکن ہے لیکن اس کیلیے وفاق سے اجازت لینا لازمی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خام تیل کی عالمی قیمتیں کم ہوکر 82.87ڈالر بیرل ہوگئیں

اسلام آباد: خام تیل کی عالمی قیمتیں82.87ڈالر فی بیرل ہوگئیں جب کہ دوسری جانب اوگرا …