بینک آف چائنا کو پاکستان میں کاروبار کی اجازت مل گئی

کراچی(میڈیا پاکستان) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بینک آف چائنا کو پاکستان میں کاروبار شروع کرنے کی اجازت دے دی۔مرکزی بینک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ بینک آف چائنا سی پیک منصوبوں کی سرمایہ کاری کے لیے اسپیشلائزڈ بینکاری خدمات فراہم کرنا چاہتا ہے، بینک آف چائنا کے پاکستان میں آپریشنز شروع ہونے کے بعد دونوں ممالک کے روابط مزید مضبوط ہوں گے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق بینک آف چائنا کا کاروبار دنیا کے 50 ممالک میں پھیلا ہوا ہے اور یہ سرمائے کے لحاظ سے دنیا کا چوتھا اور مجموعی اثاثوں کے اعتبار سے دنیا کا پانچواں بڑا بینک ہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق بینک آف چائنا نے اہم ضوابط اور آپریشنل تقاضوں کو پورا کر دیا جس کے بعد اسے اپنا آپریشن شروع کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ بینک آف چائنا کو مئی 2017 میں بینکاری لائسنس جاری کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ بینک آف چائنا پاکستان میں اپنی شاخیں کھولنے والا دوسرا چینی بینک ہو گا، اس سے قبل کمرشل بینک آف چائنا 2011 سے پاکستان میں کاروبار کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خام تیل کی عالمی قیمتیں کم ہوکر 82.87ڈالر بیرل ہوگئیں

اسلام آباد: خام تیل کی عالمی قیمتیں82.87ڈالر فی بیرل ہوگئیں جب کہ دوسری جانب اوگرا …