گورنر اسٹیٹ بینک کی سرمایہ کاری میں اضافے کیلیے لابنگ

کراچی(میڈیا پاکستان) بینک دولت پاکستان کے گورنر طارق باجوہ نے کہا ہے کہ مالی سال 2016-17 کی دوسری ششماہی کے دوران برآمدات میں بحالی کا جو عمل شروع ہوا تھا رواں مالی سال میں اس کا تسلسل معیشت کے لیے خوش آئند ہے۔گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ رواں مالی سال کے ابتدائی 2 ماہ کا ڈیٹا اہم بیرونی اشاریوں خاص طور پر ترسیلات زر، برآمدات اور بیرونی براہ راست سرمایہ کاری میں بحالی کو ظاہر کرتا ہے، کارکنوں کی ترسیلات زر جولائی تا اگست 2017 کے دوران 13.2 فیصد اضافے کے ساتھ بڑھ کر 3.5 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں اور تمام اہم راہداریوں سے رقوم کی آمد جولائی تا اگست 2016 کے مقابلے میں بلند رہی ہے۔
طارق باجوہ نے کہا کہ معاون اقتصادی پالیسیوں کے تسلسل کے ساتھ سرمایہ کاری کے لیے ملکی معیشت کی کشش بڑھ رہی ہے، مجھے یقین ہے کہ ایسے سازگار حالات میں کاروباری اداروں کے لیے ترقی اور توسیع کے بے شمار مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان کی بہتر ہوتی صورت حال اور توانائی کی رسدمیں بہتری کی بدولت 2016-17میں مسلسل تیسرے سال معیشت میں توسیع کی رفتار میں اضافہ ہوا ہے، اس دوران 5.3 فیصد معاشی نمو ہوئی جبکہ گزشتہ برس یہ 4.6 فیصد تھی، یہ معاشی نمو نہ صرف گزشتہ 10 برسوں کی بلند ترین سطح ہے بلکہ وسیع البنیاد بھی ہے، معیشت کے تینوں اہم شعبوں زراعت، صنعت اور خدمات نے اس ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خام تیل کی عالمی قیمتیں کم ہوکر 82.87ڈالر بیرل ہوگئیں

اسلام آباد: خام تیل کی عالمی قیمتیں82.87ڈالر فی بیرل ہوگئیں جب کہ دوسری جانب اوگرا …