کراچی (میڈیا پاکستان): سیاسی بے یقینی اور حکومت کی باتوں نے سٹاک مارکیٹ میں بے یقینی اور مندی بڑھا دی، کاروبار 19 فیصد کم ہو گیا، سرمایہ کاروں کے مزید 176 ارب روپے ڈوب گئے۔
ہفتے کے پہلے روز پاکستان سٹاک ایکس چینج میں کاروبار کے آغاز سے ہی مندی کا بھی آغاز ہو گیا، ٹریڈنگ کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس میں ایک ہزار سے زائد پوائنٹ کی کمی دیکھی گئی، تاہم کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس نو سو پچیس پوائنٹ کی کمی سے بیالیس ہزار ایک سو تریپن پر بند ہوا، تین سو چوراسی کمپنیوں کے شئیرز کا لین دین ہوا، صرف چالیس کی قیمت میں اضافہ جبکہ تین سو چونتیس کی قیمت کم ہوئی۔
شئیرز کی مجموعی مالیت ایک سو چھہتر ارب روپے کی کمی سے اٹھاسی کھرب چودہ ارب روپے رہ گئی، کاروباری حجم میں بھی 19 فیصد کمی دیکھی گئی، مجموعی طور پر پندرہ کروڑ اکتیس لاکھ شئیرز کا لین دین ہوا۔
