سٹاک مارکیٹ میں شدید ترین مندی، 100 انڈیکس میں1050 پوائنٹس کی کمی

مارکیٹ 43 ہزار 136 پوائنٹس کی سطح پر بند، آج ہونے والی مندی کے باعث شیئرز کی مالیت ایسی گری کہ سرمایہ کاروں کے 196 ارب روپے ڈوب گئے۔
کراچی: (دنیا نیوز) سیاسی عدم استحکام کے باعث کاورباری ہفتے کے پہلے روز سٹاک مارکیٹ میں 1 ہزار سے زائد پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی۔ ملک میں جاری سیاسی گرما گرمی اور اس کے نتیجے میں بدلتے حالات کے اثرات پاکستان سٹاک ایکسیچنج پر نمایاں ہونے لگے، کاروباری ہفتے کے پہلے روز سٹاک مارکیٹ کا انڈیکس 1050 پوائنٹس نیجے گر گیا اور مارکیٹ 43 ہزار 136 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوئی۔ آج ہونے والی مندی کے باعث شیئرز کی مالیت ایسی گری کہ سرمایہ کاروں کے 196 ارب روپے ڈوب گئے۔ یکم جولائی سے اب تک بیرونی سرمایہ کار 10 کروڑ ڈالر سے زائد مالیت کے شیئرز فروخت کر چکے ہیں جبکہ مالی سال 2017ء میں بیرونی سرمایہ کاروں نے 53 کروڑ ڈالر مالیت کے شیئرز فروخت کیے تھے۔ سٹاک تجزیہ کاروں کے مطابق سیاسی عدم استحکام اور بڑی کمپنیوں کے نتائج توقعات کے مطابق نہ آنے کے باعث سرمایہ کار شیئر فروخت کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خام تیل کی عالمی قیمتیں کم ہوکر 82.87ڈالر بیرل ہوگئیں

اسلام آباد: خام تیل کی عالمی قیمتیں82.87ڈالر فی بیرل ہوگئیں جب کہ دوسری جانب اوگرا …