کراچی(کامرس رپورٹر/میڈیا92نیوز)چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب پر حصص بازار میں سرمایہ کار سرگرم نظر آئے، جبکہ100 انڈیکس 400 پوائنٹس اضافے سے 43 ہزار 400 کی سطح سے اوپر بند ہوا۔
پاکستان حصص بازار میں آج کاروبار کے دوران مثبت رجحان کا سلسلہ دیکھا گیا اور 100 انڈیکس میں 469 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اس سے 100 انڈیکس 43 ہزار 479 کی بلند سطح تک پہنچ گیا تاہم کاروبار کے اختتام پر100 انڈیکس 400 پوائنٹس اضافے سے 43 ہزار410 کی سطح پر بند ہوا۔
معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا تھا کہ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کو منتخب کرنے کے سلسلے میں سیاسی جماعتوں پر مل کر چلنے کو سرمایہ کار مثبت نظر سے دیکھ رہے ہیں لیکن حصص بازار میں اس کے ساتھ کاروبار کے لین دین کے حجم میں بھی کمی دیکھی جارہی ہے۔