لاہور(ایم نائن ٹو ڈاٹ ٹی وی) ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے کہا ہے کہ کسان پیکیج کے تحت10ماہ میں1لاکھ 73ہزار چھوٹے کاشتکاروں کو بلا سود قرضہ جات کی فراہمی کی گئی ہے۔ خریف کےلئے40ہزار روپے اور ربیع کے لیے25ہزار روپے فی ایکڑ تک کے قرضہ جات فراہم کیے جارہے ہیں۔ ساڑھے12ایکڑ تک اراضی کے کاشتکاروں کو100ارب روپے کے بلا سود قرضے دئیے جارہے ہیں۔ ترجمان نے مزید کہا کہ پنجاب بھر میں 6لاکھ کسانوں کو قرضہ جات کی فراہمی کی جائےگی۔ 5ایکڑ زمین کے کاشتکاروں کو ترجیحی بنیادوں پر قرضہ جات کی فراہمی کی جارہی ہے۔پچھلے قرضہ کی بروقت ادائیگی پر آئندہ فصل کےلئے بلا سود قرضہ دیاجائے گا۔ کاشتکاروں کو رجسٹریشن کے بعد سٹاف کی جانب سے ٹوکن جاری کیاجائےگا۔ رجسٹریشن کی کوئی فیس نہیں۔ اہلیت کے میار پر پورا اترنے کی صورت میں متعلقہ کاشتکار سے متعلقہ بینک اور ادارے کی جانب سے مزید کارروائی کےلئے رابطہ کیا جائے گا۔ کاشتکار تحصیل اراضی ریکارڈ سنٹر میں اصل شناختی کارڈ، موبائل نمبر اورزمین کی تفصیل کے ہمراہ تشریف لائیں۔ مزارعین اورٹھیکیدار بھی اس سکیم کے تحت قرضہ حاصل کرسکتے ہیں۔
