Gold bars

سونے کی عالمی قیمت8ڈالرفی اونس کم، فی تولہ صرف50روپے کم ہوئے

کراچی(میڈیا نائن ٹو ڈاٹ ٹی وی) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 8 ڈالر فی اونس کی کمی کے باعث سونے کی فی تولہ قیمت میں صرف 50 روپے کمی۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت8 ڈالر کی کمی سے1268 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی بدھ کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب50 اور42 روپے کی کمی کردی گئی۔
جس کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 53 ہزار 800 اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر46 ہزار 114 روپے ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں

خام تیل کی عالمی قیمتیں کم ہوکر 82.87ڈالر بیرل ہوگئیں

اسلام آباد: خام تیل کی عالمی قیمتیں82.87ڈالر فی بیرل ہوگئیں جب کہ دوسری جانب اوگرا …