شوگر ملرز کی ہڑتال: کراچی کے بازاروں میں چینی کی قلت پیدا ہونے لگی

شوگرملرز کی ہڑتال کے باعث آج کراچی کی مارکیٹوں میں چینی کی عدم سپلائی کا چھٹا روز ہے۔
کراچی ہول سیل مارکیٹ کے ذرائع کے مطابق شوگرملرز نے آج بھی چینی کی سپلائی نہیں کی اور بازاروں میں چینی کی عدم سپلائی کا آج چھٹا روز ہے۔
مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہےکہ بازار میں چینی گوداموں سے لائی جارہی ہے کیونکہ شوگر ملرز نے پیشگی خریدی گئی چینی کی سپلائی بھی روک دی ہے۔
ہول سیلرز کا کہنا ہےکہ مارکیٹوں میں چینی کی ہول سیل قیمت 55 روپے فی کلو ہے، جمعہ کو چینی 54، ہفتے کو 55 روپے فی کلو تھی اور اگر عدم سپلائی برقرار رہی تو قلت کے ساتھ قیمتوں میں بھی اضافہ متوقع ہے۔
دوسری جانب شوگرملرز کا کہنا ہےکہ وہ چینی نقصان میں نہیں بیچ سکتے۔

یہ بھی پڑھیں

خام تیل کی عالمی قیمتیں کم ہوکر 82.87ڈالر بیرل ہوگئیں

اسلام آباد: خام تیل کی عالمی قیمتیں82.87ڈالر فی بیرل ہوگئیں جب کہ دوسری جانب اوگرا …